عورت | Aurat | The Second Sex | Simone de Beauvoir | یاسر جواد
عورت | Aurat | The Second Sex | Simone de Beauvoir | یاسر جواد
Regular price
Rs.2,500.00 PKR
Regular price
Rs.3,000.00 PKR
Sale price
Rs.2,500.00 PKR
Unit price
/
per
عورت | Aurat | The Second Sex | Simone de Beauvoir
ترجمہ یاسر جواد
زمانہ طالب علمی میں جن بڑی اور اہم کتب کا مطالہ کیا تھا ان میں سیمون دی بووا کی کتاب " second sex " شامل تھی جس کا ترجمہ "عورت " کے نام سے ہوا تھا جو یاسر جواد صاحب کی کاوش تھی ۔ عورت کو جسمانی ،نفسیاتی اور معاشرتی تناظر میں سمجھنے کیلئے یہ کتاب کسی نادر نمونہ سے کم نہیں ہے ۔شروع میں جب یہ کتاب خریدی تو مجھے صرف اتنا معلوم تھا کہ سیمون سارتر کی دوست تھی مگر کتاب پڑھنے پر پتہ چلا کہ وہ سارتر کی صرف دوست ہی نہیں خود بھی ایک فلسفی تھی ۔اس کتاب کے دو ابواب " تحلیلی نفسیاتی نقطہ نظر " اور تاریخی مادیت کا نقطہ نظر " میں بار بار پڑھا کرتا تھا ۔یہ کتاب بچپن میں دیکھے گئے کسی خواب کی طرح ہے جو یاد آجانے پر ماضی میں دھکیل دیتا ہے ۔اس کتاب کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں عورت کے وجود کو مرکزی مقام حاصل ہے اور اسی حوالہ سے سیمون عورت کا سماجی ،نفسیاتی اور تاریخی مطالہ کرتی ہے ۔عورت کے مقام اور آزادی کے تعین میں سیمون اس طرح رقم طراز ہے :۔
"کارل مارکس نے کہا تھا کہ انسانی مخلوقات کا براہ راست ،فطری اور لازمی تعلق مرد اور عورت کا تعلق ہے ۔اس تعلق کی نوعیت ہی تعین کرتی ہے کہ مرد خود کو کس حد تک بطور جنسی وجود ،بطور انسانی خیال کرے ۔عورت کے ساتھ مرد کا تعلق انسان سے انسان کا نہایت فطری تعلق ہے ۔چنانچہ اسی حوالے سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ مرد کا فطری رویہ کس حد تک انسانی ہو گیا ہے یا انسان کس حد تک فطری وجود بن گیا ہے ، اور اس کی انسانی فطرت کس حد تک "فطرت " بن گئی ہے " ۔
Pages 688
ISBN 9786273002415
Share
No reviews