Azaad Hind Foji - آزاد ہند فوج
آزاد ہند فوج: ایک ان کہی داستان
یہ ان دنوں کی بات ہے جب پورا ہندوستان غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا۔ ہر طرف مایوسی کا عالم تھا، لوگ سوال کرتے تھے: کیا کبھی آزادی کا سورج طلوع ہوگا ؟ تب کہیں دور سے ایک لاکار گونجی ، سبھاش چندر بوس کی للکار : ” تم مجھے خون دو، میں تمہیں آزادی دوں گا! یہ آواز سیدھی نوجوانوں کے دل میں اُتری ، اور ایک نئی کہانی نے جنم لیا۔ بوس نے صرف تقریر نہیں کی ، وہ میدان میں اُترے ۔ مولوی کا بھیس بدلا ، لمبی داڑھی رکھی اور گونگے بن گئے تا کہ کوئی پہچان نہ سکے۔ پشاور سے افغانستان ، وہاں سے روس اور پھر جرمنی جا پہنچے۔ ہر راستے پر موت کھڑی تھی، مگر بوس کے ارادے فولاد کے تھے ۔ جرمنی میں آزاد ہند مرکز قائم کیا ، پھر جاپان پہنچے اور آزاد ہند فوج کی بنیاد رکھی۔ یہ فوج ان سپاہیوں کی تھی جو کبھی انگریزوں کے لیے لڑتے تھے، اب اپنی سرزمین کے لیے لڑنے کو تیار تھے۔ برما کے جنگلوں میں ان کی وردیاں دھول میں آئیں ، بندوقوں کی نالیں چمکیں ، اور ہر سینے میں صرف ایک نعرہ دھڑکنے لگا: ” چلو د لی!‘ اُن کا خواب تھا کہ وہ لال قلعے پر ہندستان کی آزادی کا پرچم لہرائیں گے، مگر قسمت نے ساتھ نہ دیا۔ برما کی لڑائیاں سخت تھیں، راشن کم ہتھیار محدود۔ جاپان کی شکست کے بعد یہ خواب بکھر نے لگا۔ جب آزاد ہند فوج کے سپاہی گرفتار ہوئے اور اُن پر غداری کے مقدمے چلے تو ہندوستان جاگ اٹھا۔
لوگ چیخ اٹھے : ” یہ غدار نہیں، ہمارے ہیرو ہیں !‘ انگریز حکومت دہل گئی۔ فوج ، بحریہ، سب میں بغاوت کی آگ لگ گئی اور آخر کار وہ دن آیا جب انگریز خود اس سرزمین کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔
یوں آزاد ہند فوج کی یہ کہانی ختم ہو کر بھی زندہ رہی ایک ایسی داستان جو ہر دل میں بغاوت ،
قربانی اور آزادی کی جوت جلا گئی۔
Author |
: |
Israr Ahmed Azad - اسرار احمد آزاد |
Subject |
: |
Taqreer/Khitabat |
ISBN |
: |
978-627-9717-03-6 |
Year |
: |
2025 |
Language |
: |
Urdu |
Pages |
: |
288 |
SHIPPING & RETURNS
We strive to process and ship all orders in a timely manner, working diligently to ensure that your items are on their way to you as soon as possible. Need to return something? Just let us know.